ملتان(سٹاف رپورٹر) مختلف ٹریفک حادثا ت میں لیڈی کانسٹیبلزسمیت چار افراد زخمی ہوگئے، نشتر ہسپتال منتقل، تفصیل کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقے میں لیڈی کانسٹیبلزفوزیہ سلیم اور اقصیٰ تحفظ مرکز شمس آباد ڈیوٹی پر آرہی تھیں کہ سڑک کراس کرتے ہوئے نامعلوم موٹرسائیکل تیزرفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوکر لیڈی پولیس اہلکاروں سے ٹکراکر6 3سالہ الطاف حسین پر چڑھ دوڑاجس کے نتیجے میں لیڈی اہلکار اور شہری زخمی ہوگئے جب کہ موٹرسائیکل سوار فرار ہوگئے،ممتاز آباد کے علاقے منیر آباد کے قریب کانسٹیبل یونس ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ تیزرفتاری کے باعث ٹرالر سے پیچھے سے ٹکراگیا جسے چوٹیں آئیں، انہیں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے کارروائی شروع کردی۔