ملتان (سٹاف رپورٹر) خاتون سماجی رہنما طاہرہ نجم کی جانب سے بھٹہ مزدوروں کے بچوں میں عیدی، کپڑے اور چاکلیٹس تقسیم کی گئیں،معروف خاتون سماجی رہنما اور صدر انجمن تجارت، ملازمت وزارعت پیشہ خواتین طاہرہ نجم نے گزشتہ روز بستی خداداد میں قائم بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے لیے نان فارمل سکول کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے 70سے زائد بچوں میں عیدی، کپڑے اورچاکلیٹس تقسیم کیں، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید سانجھی خوشی کا نام ہے۔