• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک دشمن عناصر کیخلاف سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں، آئی جی پنجاب

لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کا محاسبہ کرنے کیلئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی ہدایت پر محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 373 کومبنگ آپریشنز، 12 ہزار 174 مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 35 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 23 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے، 2549 افراد سے پوچھ گچھ اور 03 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سنگین جرائم میں ملوث 228 اشتہاری، 85 عدالتی مفرور اور 56 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے دوران 04 مجرم کیفر کردار کو پہنچے جبکہ 06 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔
لاہور سے مزید