• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدد وارداتیں شہریوں سے لاکھوں روپے موبائل فونز اور گاڑیوں و دیگر سامان لوٹ لیا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ میں طاہر سے5لاکھ30ہزار روپے اور موبائل فون۔سبزہ زار میں مجتبی سے 3لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون,مصطفی آباد میں قیصر سے 2لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,غازی آباد میں محسن سے3 لاکھ15ہزار روپے اور موبائل فون,اقبال ٹاون میں صابر سے1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.شاہدرہ ٹاون اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ ٹبی سٹی برکی اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید