• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین نے کہا ہےکہ پاک بنگلہ دیش تعلقات میں سنہرے دور کا آغاز ہوچکا ہے اور اسے انتہائی بلندیوں تک لے جایا جائیگا انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے بنگلہ دیش میں حسینہ واجد حکومت کی معزولی کے بعد یہ دونوں ممالک کے درمیان انتہائی اعلیٰ سطح پر پہلا رابطہ ہوگا جہاں اسحاق ڈار بنگلہ دیشی نگراں حکومت کے سربراہ پروفیسر یونس سے ملاقات کریں گے ۔ پاکستان کے سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی آئندہ ماہ علیحدہ سے ڈھاکا جائیں گے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان مختلف میدانوں میں تعاون ہورہا ہے جسے نئی بلندیوں پر پہنچایا جائے گا یہ بات انہوں نے جنگ سے گفتگو میں کہی انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار پروفیسر یونس کو وزیراعظم شہباز شریف کا خیر سگالی کا پیغام پہنچائیں گے پروفیسر یونس چین کے کامیاب دورے سے گذشتہ ہفتے واپس ڈھاکہ پہنچے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید