• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا شہریوں کو پانی کی بلا تعطل فراہمی میں ناکام، ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عید الفطر کے موقع پر آبنوشی کی عدم فراہمی سے شہر کربلا کامنظر پیش کرنے لگا واسا شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہوگیا مکین بلبلا اٹھے جبکہ ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں پانی بدستور نایاب ہے جس کی وجہ سے لوگوں کوسخت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے لوگ بالخصوص خواتین اوربچے سارا دن پانی کے حصول کیلئے سرگرداں رہتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا شہر میں بلاناغہ پانی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ گھروں میں تو پانی نہیں آتا لیکن قابل افسوس امر ہے کہ ٹینکر مالکان کے پاس وافر مقدار میں پانی موجود ہوتا ہے جو مہنگے داموں اسی شہرکے باسیوں پر فروخت کرتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ متبادل ذرائع سے پانی کی فراہمیکے لیئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جارہی شہریوں نے بتایا کہ اس وقت شہر کےمختلف علاقوں میں پانی کا بحران ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ عید الفطرکے تہوارکے موقع پر واسا کوا نااہلی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہے اور عید کے ایام میں بلاناغہ پانی فراہم کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں کیونکہ عید الفطر کے موقع پر گھروں میں مہمان داری ہوتی ہے اور پانی کے طلب بڑھ جاتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید