• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کا حل سیاسی فیصلوں سے نکالا جاسکتا ہے ،پشتونخوا لائرز فورم

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا لائرز فورم جنرل باڈی کا اجلاس حسن یار مندوخیل کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں اہم تنظیمی اور سیاسی فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پیکا ایکٹ اور 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف بھی سخت موقف اختیار کیاگیا اور مذمت کی گئی۔ اجلاس میں گزشتہ دنوں اسلام آباد میں منعقدہ سیکورٹی اجلاس کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی، جس میں پشتون اور بلوچ مادر وطن میں آپریشن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ آپریشن کو اپنا واحد اور آخری حل سمجھنا سوالیہ نشان ہے ۔ مسائل کا حل سیاسی فیصلوں سے نکالا جاسکتا ہے۔ پشتونخوا لائرز فورم کا اجلاس قوم کو متاثر کرنے والے اہم مسائل کو حل کرنے اور ان کے حقوق کی وکالت کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ اجلاس کے دوران کیے گئے فیصلے سماجی بہبود، سیاسی سرگرمی اور مادر وطن کے تحفظ کے لیے ان کی لگن کی عکاسی کرتے ہیں۔پشتونخوا لائرز فورم بولان سے لیکر چترال تک قومی تشخص کی بحالی کیلے اپنا کردار ادا کرتے رہیگی اور اس وطن میں رہنے والوں کی ترجمان وکلاء فورم ہے اوران کی قانونی اور اخلاقی معاونت ہمیشہ کرتے رہیگی۔اجلاس میں عید کے بعد خون کے عطیہ کیمپ منعقد کرکے ضرورت مندوںکو خون عطیہ کرنے اور نئے ممبران کے لیے ایک ویلکم پارٹی منعقد کی جائیگی۔
کوئٹہ سے مزید