• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کو پرامن بنانے کا عزم کررکھاہے‘ زرک مندوخیل

کوئٹہ(این این آئی)مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی شیخ زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانا ہمارا عزم ہے عوام کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں کوئٹہ میں مزید ترقیاتی منصوبے اور مسائل کے حل لئے اقدامات اٹھائیں گےانہوںنے عید کے موقع پر وفود اور حلقہ انتخاب کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ لوگوںنے مجھے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا زرک مندوخیل نے صفائی کی ناقص صورتحال اور سیوریج لائنوں کی بندش پر متعلقہ حکام کو فون کر کے صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔
کوئٹہ سے مزید