کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) مری آباد ڈیم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق عید کے دوسرے روز مری آباد ڈیم میں نامعلوم افراد فائرنگ کر کے دونوجوانوںکفایت اللہ اور طیب کو زخمی کر کے فرار ہو گئے پولیس نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔