کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے ایس پی قائد آباد ڈویژن عاطف میر کو ایس ایس پی لسبیلہ ٗ اے آئی جی آپریشنز سی پی او محمد سمیع ملک کو ایس ایس پی سبی ٗ ان کے پیش رو دوستین دشتی کو ایس ایس پی ایڈ منسٹیشن کوئٹہ ٗ ایس پی خاران خرم میسر کو ایس پی قائد آباد ڈویژن ٗ ایس پی پیشن عبداللہ احسن کو ایس پی خاران ٗ ایس پی مستون عبدالحکیم اچکزئی کو ایس پی پشین جبکہ ایس ڈی پی او سریاب ڈویژن عبداللہ عمران چیمہ کو ایس پی مستونگ تعینات کر دیا جبکہ ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کو سی پی او میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اے ایس پی ایس ڈی پی او سول لائن کوئٹہ محمد شریف کو اے ایس پی ایس ڈی پی او صدر سرکل کوئٹہ،ڈی ایس پی کرائم برانچ بلوچستان کوئٹہ سلیم جاوید شاہوانی کو ڈی ایس پی سول لائن کوئٹہ تعیناتی کے منتظر سی پی او آصف غفور کو ڈی ایس پی ایس ڈی پی او سریاب سرکل کوئٹہ تعیناتی کے منتظر شیر احمد محمدشہی ڈی ایس پی انویسٹیگیشن سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کوئٹہ ،عابد جنجوعہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر کوئٹہ سے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر کوئٹہ سیف اللہ درانی ٹریفک پولیس کوئٹہ سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک کوئٹہ تعینات کر دیا گیا۔