• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران بیانات تک محدود،مہنگائی عروج پر ہے،اہلسنت و جماعت

کوئٹہ(پ ر)اہلسنت و جماعت کے رہنما ذوالفقار علی طارقی قادری نے فیضان اولیاء ویلفیئر کی جانب سے ضرورت مند طلباء میں عیدی تقسیم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ماہ مقدس میں بھی عوام کو ریلیف نہیں مل سکا حکمران صرف اور صرف اخباری بیانات اور فوٹو سیشن تک محدود ہیں جبکہ مہنگائی عروج پر ہے اور کوئی پوچھنے والا بھی نہیں انہوں نے کہا کہ غریب وناداراور تنگ دستوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا حضوراکرم ﷺ کی سنت ہے عید درحقیقت آپس میں وحدت اخوت اتحاد ویگانگت اورجذبہ ایثار وقربانی کادرس دیتی ہے غریبوں یتیموں مسکینوں وبے سہارا لوگوں میں خوشیاں بانٹنے کانام ہے غریبوں کو عیدکی خوشیوں میں شریک کئے بغیرعید کے حقیقی تقاضے پورے نہیں ہوتےعید الفطر کی خوشیوں میں یتیموں غریبوں اور مسکینوں کو بھی شامل کیا جائے خوشی کے اس موقع پر اپنے ہمسایوں اور قرب و جوار میں رہنے والے غریب اور بے روزگار افراد کی اپنی حیثیت کے مطابق ہر ممکن مدد کی جائے انہیں دودھ آٹا دالوں سمیت کچھ رقم نقد بھی دی جائے تاکہ وہ لوگ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر جو آپس میں کسی وجہ سے ناراض ہیں ان کو ایک دوسرے سے صلح کر لینی چاہیے اسلام اور فطرت دونوں میں ویسے بھی قطع رحمی ممنوع اور حرام ہے عید کے دن دل و دماغ میں کسی سے متعلق بھی کوئی رنجش نہ رکھی جائے۔
کوئٹہ سے مزید