• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شین وارن کی موت ممنوعہ ادویہ کا نتیجہ، برطانوی اخبار کا دعویٰ

لندن (جنگ نیوز) آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کی موت تین سال سے زائد عرصہ گذرجانے کے باوجود معمہ بنی ہوئی ۔ وہ 4 مارچ 2022ء کو تھائی لینڈ کے جزیرے میں ایک پرتعیش مکان میں مردہ گئے تھے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی گئی تھی۔ تاہم اب برطانوی اخبار ڈیلی میل نے انکشاف کیا ہے کہ وارن کی عزت کی خاطر ان کی موت کی اصل وجہ چھپائی گئی۔ اخبار نے ایک سینئر تھائی پولیس افسر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ 52 سالہ کرکٹر نے ممکنہ طور پر ممنوعہ دوا استعمال کی تھی۔ شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر پولیس افسر نے بتایا کہ جس کمرے میں وارن مردہ حالت میں پائے گئے وہاں سے ممنوعہ دوا کی شیشی بھی ملی تھی جو پولیس نے غائب کر دی اور رپورٹ میں بھی کہیں ذکر نہیں کیا گیا۔ دراصل ممنوعہ دوا کو غائب کرنے کے لیے ’اوپر‘ سے حکم آیا تھا، اور اس کی تحقیقات نہ کرانے کا فیصلہ آسٹریلوی کھلاڑی کی عزت کے خاطر کیا گیا تھا، جس میں آسٹریلوی حکام کی منشا بھی شامل تھی۔ تھائی پولیس افسر نے بتایا کہ شین وارن کے ساتھ اس رات موجود خواتین سے بھی کوئی تفتیش نہیں کی گئی۔

اسپورٹس سے مزید