کراچی(اسٹاف رپورٹر)ویسٹ انڈیز ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ دستبردار ہو گئے ۔وہ چار برس ویسٹ انڈیز کے کپتان رہے اور پاکستان کے خلاف ملتان ٹیسٹ جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کی۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق ٹیسٹ کپتان کا اعلان آنے والے ہفتوں میں کیا جائے گا۔جبکہ ون ڈے کے کپتان شائے ہوپ کو ٹی ٹوئنٹی کا بھی کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔شائے ہوپ کو راومن پاول کی جگہ ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔