کراچی(اسٹاف رپورٹر) میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نورحسن جوکھیو نے کہا ہے کہ اسپیشل بچے بھی ہمارے معاشرے کا اہم حصّہ ہیں ،ان بچوں نے حال ہی میں اٹلی کے شہر ٹیورن میں اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں 6 گولڈ میڈلز جیت کر دنیا بھرمیں پاکستان کا وقار سربلند کرکے یہ ثابت کردیا کہ ان میں صلاحیتیں کسی طور پر بھی دوسروں سے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید فاؤنڈیشن کے تحت اسپیشل کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایسوسی ایٹ سیکریٹری جنرل تہمینہ آصف، بونی بورنیشن،سید وسیم الدین ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔