کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنز کپ ہاکی ٹور نامنٹ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان پیر کو کیا جائے گا، پی ایچ ایف کے ذرائع نے کہا ہے کہ کیمپ کو چھ ہفتوں کے لئے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کی تیاری بہتر ہوسکے، پی ایچ ایف نے سنیئر ٹیم کے موجودہ کوچنگ اسٹاف کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ہیڈ کوچ طاہر زمان نے فیڈریشن کو کوچنگ کے حوالے سے اپنے پلان سے آگاہ کردیا ہے۔ ملائیشیا میں 15 سے 21 جون تک کھیلے جانے والے مقابلے میں پاکستان ، فرانس، جاپان، کوریا، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور ویلز کی ٹیمیں شرکت کرینگی ۔