• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی پلیئرزرینکنگ میں کیویز کی ترقی، پاکستانیوں کی تنزلی جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے پلیئرز کی ترقی اور پاکستانی کرکٹرز کی تنزلی جاری ہے۔ کیوی بولرجیکب ڈفی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بولر بن گئے ہیں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی جگہ لی ہے۔ جیکب ڈفی نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 13 وکٹیں لیں اور رینکنگ میں چار درجے بہتری آئی ہے۔ عقیل حسین دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 20 میں شامل نہیں ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبرہے۔ ٹم سائفرٹ 8ویں نمبر آ گئے۔ بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد 9ویں اور رضوان 12ویں نمبر پر چلے گئے ۔ ون ڈے بیٹرز میں شبمن گل کا پہلا نمبر برقرارہے، بولنگ میںسری لنکا کے مہیش تھیکشانا کا پہلا نمبرہے۔ شاہین آفریدی 11ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ حارث رئوف 9 درجے ترقی کے بعد 16 ویں نمبر پر آ گئے۔ ون ڈے بیٹرز میں پاکستان کے بابر اعظم کا دوسرا نمبر ہے۔ فخر زمان دو20اور محمد رضوان 21ویں نمبر پر ہیں۔
اسپورٹس سے مزید