• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ون ڈے، نسیم کو کن کشن رول کی بدولت بیٹنگ ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کےخلاف سیریز کا پہلا میچ میں کھیلنے والے عثمان خان، محمد علی، عرفان خان نیازی اور نسیم شاہ دوسرے میچ کیلئے پاکستانی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے۔ نسیم شاہ کو کن کشن کی وجہ سے بیٹنگ مل سکی۔ پاکستان نے امام الحق، سفیان مقیم، فہیم اشرف اور وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا۔ ادھر کیوی بیٹرمارک چیپمین انجری کے سبب دوسرے ون ڈے میچ میں شرکت نہ کرسکے آخری میچ بھی نہیںکھیل سکیں گے۔ ان کی جگہ ٹم سائفرٹ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
اسپورٹس سے مزید