• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپینش کوپا ڈیل رے کپ، ریال میڈرڈ نے فائنل میں جگہ بنالی

میڈرڈ (جنگ نیوز)انتھونی روڈیگر نے ایکسٹرا ٹائم میں ریال سوسیڈاڈ کے خلاف ہیڈر کے ذریعے گول کرکے ریال میڈرڈ کی ٹائٹل کی امیدوں کو روشن کردیا۔ اس فتح کے ساتھ میڈرڈ کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔ میچ کے 115 ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی روڈیگر نے گیند کو سوسیڈاڈ کے گول کیپر ایلکس ریمیرو کے اوپر سے نیٹ میں پہنچادیا ۔ کانٹے کے اس میچ میں دوسرے ہاف کے 21 منٹ کے دوران پانچ گول ہوئے۔ سوسیڈاڈ نے 16ویں منٹ میں اینڈر بیرینیٹشیا کے گول سے برتری حاصل کی۔ لیکن اینڈریک نے 30ویں منٹ میں میڈرڈ کو مجموعی طور پر برتری دلا دی۔دسواں منٹ میں ڈیوڈ آلابا کا گول سوسیڈاڈ کو دوبارہ میچ میں آگے لے آیا، اور اس کے بعد شاندار گولوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ آٹھ منٹ بعد، مائیکل اویارزابل نے سوسیڈاڈ کیلئے 3-1 کے اسکور کے ساتھ مجموعی طور پر 3-2 کی برتری حاصل کی، لیکن انگلش مڈفیلڈر جوڈ بیلنگہم نے اسکور برابر کر دیا۔ آوریلین ٹیچوایمنی نے 86ویں منٹ میں میڈرڈ کو فائنل میں پہنچانے کا موقع پیدا کیا ۔یہ سسپنس یہاں ختم نہ ہوا، کیونکہ سوسیڈاڈ کے کپتان اویارزابل نے اضافی وقت میں گول کرکے میچ اضافی وقت میں پہنچادیا ۔آخرکار، روڈیگر نے گول کرکے اسکور 5-4 کےساتھ میڈرڈ کو فائنل میں پہنچا دیا۔

اسپورٹس سے مزید