• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ،دیرینہ دشمنی پرایک شخص قتل،ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ ہمک کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا جبکہ اسلام آباد کلب روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور بیس افراد زخمی ہو گئے ،چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،زخمیوں میں چھ ماہ کا بچہ بھی شامل ہے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تھانہ سیکٹریٹ پولیس نے قتل خطا کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ہائی ایس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔مدعی نعمان ولد لیاقت کے مطابق میرے والد لیاقت خان ، بھائی عدنان ، والدہ شبانہ بی بی ، بھابی سحر اور بھتیجی ایدہ E11 سے براستہ کلب روڈ اپنے گھر راول ٹاؤن جا رہے تھے ۔کہ ایک ہائی ایس ویگن نمبر RIR-7026 جو کہ راول چوک سے سرینا ہوٹل کی طرف آ رہی تھی ۔ اوور سپیڈ کی وجہ سے رونگ سائیڈ سے ہماری گاڑی نمبر IDH-6497 سے ٹکرائی جس وجہ سے ہماری گاڑی میں موجود تمام لوگ زخمی ہو گے ۔جن کو پولی کلینک اور پمز ہسپتال شفٹ کیا گیا ۔میرے والد رات کے وقت پولی کلینک میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے ۔ایکسیڈنٹ کے دوران والدہ کا پرس گم ہوا تھا (جس میں شناختی کارڈ ، نقدی ، بینک کارڈ اور ضروری کارڈز تھے ، تھانہ ہمک میں شاہد رفیق سکنہ ساگری راولپنڈی نے مقدمہ درج کرایا کہ وہ زںیر اور ندیم کے ہمراہ شوکت کو ملنے ڈی ایچ اے ٹو جا رہے تھے کہ سروس روڈ پر  بنک کے نزدیک مشرف،احسن اور اسد جو موٹر سائیکل پر سوار تھے نے ان کا راستہ روک لیا اور للکارا کہ آج بچ کے نہ جانے مشرف نے فرنٹ سیٹ پر بیٹھے زبیر کو تین گولیاں ماریں جواس کے سر اور جسم کے دوسرے حصوں پر لگیں جو موقع پر ہی خالق حقیقی سے جا ملا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید