کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کےسابق سینیٹر /دانشور میرطاہر بزنجو نے کہا ہے کہ سابق مشرقی پاکستان کی طرح بلوچستان میں بھی نفرت کی سرمایہ کاری اور تجارت کی جارہی ہےاس طرح تو20 افراد پر مشتمل خاندان نہیں چلتا تو25 کروڑ والی آبادی کا بڑا ملک کیسے چلے گاانہوں نے کہاکہ باغبان جب نااہل اورنالائق ہو تو باغ کو ویران ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا بات تلخ مگر سچ ہے کہ یہی حال ہمارے ملک کا ہےنام نہاد جمہوریت کے علمبرداروں کی سربراہی میں صدر زرداری اور میاں برادران کی نگرانی میں ریاست کے بنیادی ستونوں اور اداروں کو مذاق بنادیاگیاہے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھی غیر قانونی حراست میں ہیں تودوسری جانب سردارخترمینگل کو کوئٹہ میں داخل نہیں ہوسکتے۔