• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بھٹو نے ہمیشہ غریبوں کے مسائل کی بات کی،سربلند جوگیزئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار سربلند جوگیزئی نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو سیاسی شعور دے کر سیاست کو ڈرائنگ رومز سے نکال کر گلی محلوں تک پہنچانے اور عام آدمی کو ووٹ کا حق دے کر حکومت سازی و ملکی امور میں ہر شہری کو کردار دینا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے کارنامے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوری نظام کے استحکام کیلئے جدوجہد کی اور پیپلز پارٹی کے قیام کا مقصد بھی عوام کی خدمت کرنا تھا شہید بھٹو کے اس مقصد کو لے کر پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے ہمیشہ غریبوں کے حق اور ان کے مسائل کی بات کی اور پیپلز پارٹی کا ہر جیالا بھی عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے پارٹی اپنے قائد کے نقش قدم پر چل رہی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید