کوئٹہ(پ ر) پیپلزپارٹی کے ایم پی اے حاجی علی مدد جتک نےکہاہے کہ حلقہ انتخاب میں تعلیم صحت آبنوشی ‘نکاسی آب کے مسائل کے حل اور روزگار کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے عوام کی بلاتفریق خدمت ہمارا مشن ہے اور ہم ہمیشہ اپنے لوگوں کے کھڑے تھے اورکھڑے رہینگے انہوںنے عید کے موقع پر حلقہ انتخاب کے لوگوں اور وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عوام کوریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں سابق وزیراس موقع پر لوگوں سے گھل مل گئے اورعلاقائی مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ۔