کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عیدالفطر کے چوتھے روز بھی تفریح مقامات میں زبردست گہما گہمی دیکھنے میں آئی بچے میٹھی عید سے خوب لطف اندوز ہوتے رہےتفصیلات کے مطابق عید کی تعطیلات میں تفریحی مقاما ت فاطمہ جناحپارک لیاقت پارک ، بینظیر پارک، سیٹلائٹ ٹاؤن پارک سمیت دیگر مقامات پر لوگوں کا ہجوم رہا اور لوگ بالخصوص بچوں نے عید کو خوب انجوائے کیا بچوں نے اونٹ کی سواری میں خوب دلچسپی لی جبکہ لوگوں نے شکوہ کیا کہ پارکوں میں اشیاء خوردونوش کے منہ مانگے دام وصول کئے جاتے رہے جبکہ عارضی عید میلوں میں بھی جھولوں اور خوردنی اشیاء مہنگے داموں فروخت کی جاتی رہی -