کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سرہ غوڑگئی کے علاقے میں سڑک کنارے سےنوجوان کی لاش برآمد ہوئی پولیس کے مطابق ایس ایچ او ہنہ کو گزشتہ روزاطلاع ملی تھی کہ سرہ غوڑگئی زرغون ہاؤسنگ سکیم کے قریب بائی پاس کے کنارے لاش پڑی ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ لاش نوجوان کی ہے جسے نامعلوم افراد قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔