راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بیو ی کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ بہا رہ کہو اور ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیمو ں نے سفاکا نہ طر یقے سے بیوی کو قتل کر نے والے ملز م شو ہرکو گرفتار کرلیا ، تھا نہ بہا رہ کہو پولیس کو شہر ی نے درخو است دی کہ اس کی بہن کو اس کے شوہر نے دوپٹے کا پھند ا دے کر نا حق قتل کردیا ہے،جس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، درخواست موصول ہوتے ہی تھا نہ بہارہ کہو پولیس نے فوری مقدمہ درج رجسٹر ڈکرکے تفتیش شروع کردی، تھا نہ بہا رہ کہو اور ہو می سائیڈ یونٹ پولیس نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم اخلاق کو گرفتارکرلیا، ملزم نے بیو ی کو قتل کرکے اس کی نعش گھر کے اند ر پیٹی میں چھپا دی تھی۔