• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی کی ٹکر لگنے سے 5سالہ بچہ جاں بحق ، ماں شدید زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گاڑی کی ٹکر لگنے سے 5سالہ بچہ جاں بحق اور اس کی ماں شدید زخمی ہوگئی ، تھانہ سول لائنزکو داؤد احمد نے بتایا کہ یکم اپریل کی شام میں اپنی ہمشیرہ موبیلا دختر قمرالدین اور اپنے بھانجے ابصار عالم بعمر 5سال کے ہمراہ دوسری بہن کے گھر جا رہا تھا جب میں الف شاہ قبرستان کے پاس پہنچا تو انتہائی تیز رفتاری سے ایک کار ھنڈا سٹی برنگ بلیک آئی اور میری بہن اور بھانجے کو پیچھے سے ہٹ کیا جسکی وجہ سے میرا بھانجا ابصار عالم بعمر 5 سال موقع پر ہی دم توڑ گیا اور میری بہن موبیلا شدید زخمی ہو گئی ڈرائیور کو بمعہ گاڑی موقع پر پکڑ لیا بعد میں دریافت کرنے پر ڈرائیور کانام زرار اقبال ولد مظہر اقبال سکنہ عسکری 14 معلوم ہوا ۔
اسلام آباد سے مزید