پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان نے لاہور میں منعقد ہونے والی نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے اور سونے کا تمغہ جیتنے پر صوبے کے ماہر سائیکلسٹ ثناء اللّہ کو مبارکباد دی ہے اور ان کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں انہیں پانچ لاکھ روپے انعام کا چیک حوالے کیا۔ صوبائی وزیر نے ثناء اللّٰہ کی صلاحیتوں اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کے لئے فخر کی بات ہے۔ انھہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت خیبر پختونخوا اپنے تمام کھلاڑیوں اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔