• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اہلیان علاقہ سڑکوں پر نکل آئے

پشاور ( وقائع نگار) پشاور کے علاقے کاکشال میں واپڈا کی جانب سے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف اہلیان علاقہ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ رمضان کریم کے آغاز سے شروع ہونے والی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی شدید متاثر کیا ہےپشاور کے علاقے کاکشال میں رمضان کریم کے آغاز سے ہر گھنٹے بعد ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف کاکشال کے مکینوں نے گلدرہ چوک میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت سابق صوبائی کونسل ممبر اور پی کے 78 کے سابق ازاد امیدوار حسین خان باز کر رہے تھے۔ مظاہرین نے واپڈا کے خلاف ہاتھوں میں کتبے اٹھائے ہوئے تھے اور واپڈا کی جانب سے ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حسین خان باز نے کہا کہ علاقے کے عوام لاکھوں روپے کے بل باقاعدگی سے جمع کرا رہے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود کاکشال پر ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور کاکشال کو سٹی سے اٹھا کر بڈھ بیر لائن پر ڈال دیا گیا ہے جو سراسر زیادتی ہے۔
پشاور سے مزید