پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا،رہزنی کی دو اور اغوا کی ایک رپورٹ درج ہوئی ۔شیر الرحمن ولد شمس الرحمن سکنہ تنگی چارسد ہ حال باڑہ گیٹ نے تھانہ پشتہ خرہ پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز کسی نے ان کے گھر کے دروازے پر دستک دی اس کابھائی سلطان جونہی باہر نکلا تو فائرنگ کی آواز سن کر وہ باہر نکلا تو معلوم ہوا کہ اس کے پڑوسی امجد ولد بہادر شر نے اس کے بھائی سلطان کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا مجروح کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تال نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا وجہ عداوت چاردیواری کا تنازعہ بتایا جارہاہے ادھر تھانہ داؤد زئی کی حدود خڑکے روڈ دامان میں کار سوار مسلح رہزنوں نے ادویات کے تاجر ذیشان سے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ چالیس ہزار روپے اور نئے ماڈل کی موٹرسائیکل چھین لی اس دوران اس نے مزاحمت کی تو رہزنوں نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے جبکہ یاسین سکنہ حیات آباد نے تھانہ تاتارا پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کے بھائی فرہاد کسی کام کی غرض سے باہر گیا تھا اسے فون پر کال موصول ہوئی کال کرنے والے شخص نے اسے بتایا کہ فرہاد کو ہم اپنے ساتھ لے گئے ہیں اوراسکی گاڑی فوڈ سٹریٹ میں کھڑی ہے اس کے بعد اسکا نمبر بند ہو گیا پولیس نے فرہاد کے اغواء کا مقدمہ درج کرکے اس کی بازیابی کی کوششیں شروع کردیں ۔10مارچ کو تھانہ غربی کی حدود میں موٹرسائیکل سواررہزنوں نے پٹرول پمپ کے منیجر سے اسلحہ کی نوک پر 62لاکھ روپے سے زائد رقم چھین لی تھی اورفرار ہو گئے تھے پولیس نے ایک ماہ بعد نامعلوم رہزنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔