• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائرہ خان اور غنیٰ علی میں ہاتھا پائی کا انکشاف


مائرہ خان اور غنیٰ علی کی کیٹ فائٹ کا حیران کن واقعہ جاپان میں پیش آیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اور بے باک اداکارہ مائرہ خان نے حال ہی میں جیو ٹی وی کے مزاحیہ شو ہنسنا منع ہے میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے کئی دلچسپ اور چونکا دینے والے واقعات شیئر کیے۔

مائرہ خان نے سب کو حیران کر دینے والا انکشاف کیا کہ ان کا ایک انٹرنیشنل پروجیکٹ کے دوران ساتھی اداکارہ غنیٰ علی کے ساتھ باقاعدہ جھگڑا اور ہاتھا پائی ہوئی تھی۔

 یہ واقعہ جاپان کے پہاڑی علاقے میں شوٹنگ کے دوران پیش آیا، جہاں انٹرنیٹ کی سہولت بہت محدود تھی۔

مائرہ نے بتایا کہ پورے یونٹ کے پاس صرف ایک وائی فائی ڈیوائس تھی جو انہیں غنیٰ علی کے ساتھ شیئر کرنی پڑی۔

ان کے مطابق کئی دنوں تک برداشت کرنے کے بعد ایک دن بات بگڑ گئی، ہم دونوں وائی فائی ڈیوائس ایک دوسرے سے چھین رہے تھے اور رونا دھونا شروع ہو گیا تھا۔

یہ جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ دونوں اداکاراؤں کے درمیان باقاعدہ ہاتھا پائی تک نوبت آ گئی اور یونٹ کے افراد بھی حیران رہ گئے۔

مائرہ نے مزید بتایا کہ اس صورتِ حال میں ان کی والدہ نے مداخلت کی اور دونوں کے درمیان صلح صفائی کروا دی، اس کے بعد ایک معاہدہ ہوا کہ دونوں اداکارائیں باری باری ایک ایک رات وائی فائی استعمال کریں گی۔

مائرہ خان اپنی صاف گوئی کے لیے مشہور ہیں، وہ پہلے بھی اپنے کیریئر، کاسمیٹک سرجریز اور شوبز انڈسٹری میں آنے والی مشکلات پر بے جھجھک بات کر چکی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید