پشاور ( جنگ نیوز ) سرحد سٹریٹ گلبرگ نمبر پشاور کچھ افراد نے گلی میں غیرقانونی گیٹ لگا دیا جس کی وجہ سے عوام اور متعلقہ رہائشیوں کو آمدورفت کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے اور آئے روز معمول کے جھگڑے ہوتے رہتے ہیںجبکہ رہائشیوں کو اکثر اوقات مریضوں کو ہسپتال لے جانے کی وجہ سے لمبے راستے سے لانا لے جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے سخت دشواری کا سامناہے رہائشیوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ گلبر گ میں غیر قاتونی گیٹ مسمار کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔