• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک دن کے اندر ریکارڈ انصاف: وفاقی محتسب فوزیہ وقار کے حکم پر بڑی کارروائی

اسلام آباد (طاہر خلیل )وفاقی محتسب سیکریٹریٹ برائے انسدادِ ہراسیت فوسپا ہ نے ایک ہراسیت اور مالی بدعنوانی کے مقدمے کو ریکارڈ وقت میں حل کیا، اور شکایت کنندہ کو ایک دن کے اندر انصاف فراہم کرتے ہوئے (ایک کروڑ تین لاکھ روپے) کی بڑی رقم واپس دلوا دی۔ارم آصف نے کاشف گیلانی کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، جس میں انہوں نے راولپنڈی کےایک پلاٹ کے حوالے سے ہراسیت اور مالی بدعنوانی کا الزام عائد کیا۔ ملزم کے عمل سے ہونے والی پریشانی نے فوسپا ہ کو فوری طور پر مداخلت کرنے پر مجبور کیا۔رجسٹرار رحمان شہزاد نے وفاقی محتسب محترمہ فوزیہ وقار کے حکم پر، ٹاؤن ہیڈ آفس، فیز 8راولپنڈی کا دورہ کیا اور ٹاؤن کی انتظامیہ کی مدد سے اور وفاقی محتسب کی مداخلت سے دونوں فریقین کے درمیان معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کر دیا گیا ۔
ملک بھر سے سے مزید