• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو وفاقی حکومت میں برابر حصے دار ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور ( آن لائن ) مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وفاقی حکومت میں برابر حصے دار ہیں۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا ہے کہ بلاول نانا کی برسی پر بھی بانی پی ٹی آئی پر تنقید سے باز نہ آئے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں دہشت گردی ختم ہو چکی تھی۔بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت افغانستان سے بات چیت نہیں کر رہی۔
اہم خبریں سے مزید