• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 کروڑ کی کتب لائبریریوں کوفراہم کیں، ڈی جی پبلک لائبریز

لاہور(خبرنگار)ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب کاشف منظور نے کہا ہےپنجاب بھر کی پبلک لائبریریز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور جدید خطوط پے استوار کرنے کے لئے بھر پور کام کیا جارہاہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے خصوصی گفتگو میں کیا، کاشف منظور نے بتایا کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے 18 ماہ کے دوران 7کروڑ 10 لاکھ روپے کی کتابیں خرید کر پنجاب کی سرکاری لایبریریز کو فراہم کی ہیں ۔کاشف منظور نے بتایا کہ امریکن گورنمنٹ کے تعاون سے قائد اعظم پبلک لائبریری میں لنکن کارنر سمارٹ لائبریری قائم کی گئی ہے جسے منی امریکن سنٹر بھی کہ سکتے ہیں اس کے قیام کے لئے امریکہ کی گورنمنٹ نے 5 کروڑ روپے فراہم کئے ۔کاشف منظور نے کہا کہ حکومت کا فوکس ای لائبریریز کو پروموٹ کرنے پر ہے قائد اعظم پبلک لائبریری کو بھی ای لائبریری پر شفٹ کیا جارہا ہے جلد ہی تمام ریکارڈ ای لائبریری میں کنورٹ کردیا جائے گا۔کاشف منظورنے کہا کہ انہوں نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ طلبا کو لیپ ٹاپ کی بجائے ٹیبلٹس دیے جائیں۔
لاہور سے مزید