• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی ڈی کوبڑے چیلنجز کا سامنا، کامیابی کیلئے پرامید ،آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹرسے) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے آرڈیننس کی منظوری کے بعد انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ اوردیگر افسرموجود تھے ۔ آئی جی نے کہا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن کامیابی کے لئے مکمل پرامید ہیں۔ مزید برآں ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کے انخلا کے عمل میں تیزی لائیں۔ا نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 1428 ریڈز اور 780 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے۔آئی جی نے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین کا خاتمہ اور آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔
لاہور سے مزید