لاہور(خبرنگار) ٹی این اے ٹیسٹ میں ٹاپ کرنے والے اساتذہ کو تربیت کیلئے برطانیہ روانہ کردیاگیا۔ ٹریننگ کیلئے منتخب ہونے والے اساتذہ نے بائیکاٹ کے باوجود ٹی این اے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ 3 مرد اور 2 خواتین اساتذہ پر مشتمل ٹاپر 5 رکنی وفد سیکرٹری ایجوکیشن کی قیادت میں یوکے روانہ ہوا۔