• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلہ بہاراں تمام رعنائیوں کیساتھ لاہور کے ثقافتی حسن کو زندہ کرگیا

لاہور(خبرنگار)میلہ بہاراں دہلی دروازہ اپنی تمام رعنائیوں کے ساتھ لاہور کے ثقافی حسن کوزندہ کرتے ہوئے ختم ہوگیا ۔ پچھلے تین دنوں میں ہزاروں افراد نے بھرپور ثقافت اور ورثے کو پرفارمنسز، ورکشاپس، کہانی سنانے کے سیشنز، اور روایتی دستکاریوں سے لطف اندوز ہوئے دلکش پھولوں کی نمائش اور فنکارانہ پھولوں کی آرائش نے بہار کاسماں بنائے رکھا۔ آخری دن کی تقریبات میں گلی سورجن سنگھ پر ایک شاندار لائیو سارنگی پرفارمنس کا انعقاد کیا گیا، جس نے سامعین کو کلاسیکی موسیقی کے سنہری دور کی یاد دلاتے ہوئے تخیلات کی دنیا میں پہنچا دیا۔ داستان گوئی کاسیشن بھی ہو ا۔
لاہور سے مزید