• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزہ زار : بجلی میٹروں پرڈی فیکٹو کوڈ لگاکر من مرضی کے بل

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)لیسکو نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی ریلیف پیکج کو ناکام بنانے کے لئے بجلی میٹرز کو ڈی فیکٹو ظاہر کر کے ہزاروں کے من مرضی کے بل بھجواناشروع کردئیے ۔ ڈھولنوال سب ڈویژن سے منسلک آبادیاں سبزہ زار سکیم کے 900 کے قریب بجلی میٹروں پر ڈی فیکٹو کوڈ لگا دیا، ان صارفین کو 3 ماہ سے بغیر میٹر ریڈنگ کے بل بھجوائے جارہےہیں۔ ان میٹروں کوئی ٹمپرنگ ثابت نہ یہ میٹر بند ہیں ، سبزہ زار ویلفیئر سوسا ئٹی کے صدر سعید آسی، جنرل سیکرٹری محمد افضل خاں اور نائب صدر حاجی محمد ارشد نے ان تمام معاملات اور بے ضابطگیوں بارے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں کو باضابطہ طورپرآگاہ کردیاہے، انہوں نے کہاکہ اگربل درست نہ کیے تو سب ڈویژن آفس کا بھی گھیراؤ کریں گے اور سڑکوں پر آکر بھی احتجاج کریں گے۔ وفاقی وزیر برائے پاور سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ لیسکو حکام کی جانب سے شہریوں کی اس لوٹ مار کا فوری نوٹس لیں ۔ اس حوالے سے ’’جنگ‘‘ کے رابطہ کرنے پر لیسکو حکام نے بتایا کہ معاملہ کسٹمر سروسز چیف کو بھجوا دیا ہے۔
لاہور سے مزید