لاہور(کرائم رپورٹر) ہڈیارہ میں سجاد کے گھر سے 3لاکھ 35ہزار اور موبائل فون ،اقبال ٹاون میں فیاض کی دوکان سے2 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،گجرپورہ میں شیراز سے1 لاکھ 25 ہزار اور موبائل فون ،شادمان میں ریاض سے 1لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون ، راوی روڈ میں زاہد سے1لاکھ 15ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔فیکٹری ایریا اور بادامی باغ سے گاڑیاں جبکہ مصری شاہ سمن آباد اور سندر سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔