• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز خالی، پولیس اور انتظامیہ کا آپریشن

لاہور(کرائم رپورٹرسے) پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلزمیں طلباتنظیموں سےکمرےخالی کرانے کیلئے پولیس ویونیورسٹی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کیا، پنجاب یونیورسٹی کے 28ہاسٹلز8اپریل منگل تک بندرہیں گے، ہاسٹلز9 اپریل کوکلاسزاورامتحانات کیساتھ طلبا کیلئے کھلیں گے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام طلباکیلئےانتباہ جاری کر دیا، ہاسٹلز میں 8 ہزار طلباکی گنجائش ،لیکن نئے الاٹیزکمروں سےمحروم کردیا گیا، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کےتمام ہوسٹلز8اپریل کی صبح7بجےتک بندرہیں گے، کلاسز و امتحانات 9 اپریل سے بحال ہوں گے، ہاسٹل کےرہائشی طلبااسوقت اورتاریخ سےقبل ہاسٹل واپس نہ آئیں ۔
لاہور سے مزید