• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی تارکین وطن کوجلد واپس بھجوایاجائے، آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا بارے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کے انخلا کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلا کی حکومتی مہم کے دوران 01 ہزار سے زائد افراد کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کے پنجاب سے انخلا کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو غیر قانونی غیر ملکی تارکین کے انخلا کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ حکومتی احکامات کے تحت تمام غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین وطن کو جلد از جلد واپس بھجوایا جائے۔ مزید برآں آئی جی نے لکھانی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے 37 افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے 7 لاکھ 40 ہزار روپے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔
لاہور سے مزید