• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ نہ ملنے پر سیکڑوں ہندو خاندان ملک سے نقل مکانی کررہے ہیں

جیکب آباد (نامہ نگار)مجلس وحد ت المسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ تحفظ نہ ملنے کی وجہ سے سیکڑوں ہندو خاندان ملک سے نقل مکانی کررہے ہیں جو تشویشناک ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے پریس بیان میں کیا علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد میں قانون کی رٹ کے بجائے لاقانونیت کا راج ہے پولیس اپنی ذمہ داری اداکرنے میں ناکام ہے جو قابل افسوس اور مذمت ہے عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے

بدامنی،اغوا برائے تاوان،بھتہ خوری سود خوری کی وجہ سے ہندو خاندان تو ملک چھوڑ کر انڈیا نقل مکانی کررہے ہیں جبکہ مسلمان کہاں جائیں،سیاسی مداخلت نے اداروں کو تباہ کردیا ہے افسران فرائض منصبی ادا کرنے کے بجائے سیاستدانوں کی چاپلوسی میں مصروف ہیں اور عام شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے 

ڈاکو دن دیہاڑے سرعام شہریوں کو لوٹ کر آسانی سے فرار ہوجاتے ہیں پولیس ایک بھی لوٹیرے کو گرفت میں نہیں لاسکی ہے سندھ کے صرف ایک ضلع جیکب آباد سے چار سو ہندو خاندان کے اپنی جنم بھومی چھوڑ کر انڈیا نقل مکانی افسوسناک ہے۔

اہم خبریں سے مزید