• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی افغانوں کی ملک بدری جاری، PTI کیوں واویلا کررہی ہے، گورنر کے پی

پشاور(این این آئی) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ غیر قانونی افغانوں کی ملک بدری جاری، PTI کیوں واویلا کررہی ہے، پی ٹی آئی کا ایجنڈا کبھی ملکی ترقی نہیں رہا، بلکہ انتشار اور افراتفری ان کا اصل ہتھیار ہے ، جب وفاقی حکومت دہشت گردی اور مہاجرین کے معاملے پر ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے تو تحریک انصاف والے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے واویلا مچا رہے ہیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے خود دہشت گردوں سے ʼمفاہمتʼ کے نام پر ہاتھ ملایا وہ آج وفاق کو الزام دے رہے ہیں۔ یہ منافقت کی انتہا نہیں تو اور کیا ہے؟ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اب پی ٹی آئی کے جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعروں سے تنگ آ چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید