• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویڈن کا سفارت خانہ دو سال بعد ویزا سروس دوبارہ شروع کرنے کو تیار

اسلام آباد (جمیلہ اچکزئی) سویڈن کے اسلام آباد میں واقع سفارت خانہ تقریباً دو سال کے بعد بعض نقل مکانی سے متعلق خدمات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے، جس نے حفاظتی خدشات کی بنا پر اپنی کارروائیاں معطل کر دی تھیں۔ سویڈش مائیگریشن ایجنسی کے مطابق جن افراد نے کام، تعلیم یا خاندانی اتحاد کے اجازت ناموں کے لیے درخواست دی ہے، وہ 9 اپریل سے اسلام آباد میں سویڈن کے سفارت خانے کا دوبارہ دورہ کر سکیں گے تاکہ اہم طریقہ کار، بشمول بایومیٹرک ڈیٹا جمع کروانا، پاسپورٹ کی تصدیق اور انٹرویوز مکمل کیے جا سکیں۔ یہ خدمات ان افراد کے لیے بھی لاگو ہوں گی جو 90 دن سے زیادہ سویڈن میں قیام کرنے کے خواہاں ہیں۔ تاہم مختصر قیام (90 دن تک) کے لیے شینگن ویزوں کی پروسیسنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ وہ درخواست گزار جو مختصر مدت کے لیے سویڈن کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہیں اپنی درخواستیں منتخب ایشیائی شہروں میں واقع وی ایف ایس گلوبل مراکز کے ذریعے جمع کرواتے رہنا ہوں گی، جن میں بینکاک، جکارتہ، منیلا، کوالالمپور اور ٹوکیو وغیرہ شامل ہیں۔ سفارت خانے نے اپریل 2023 میں غیر معینہ مدت کے لیے کام بند کر دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید