• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری، فائرنگ کے واقعے میں لیاری گینگ وار کارندہ ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری عثمان آباد میں فائرنگ کے واقعے میں لیاری گینگ وار کارندہ ہلاک ہوگیا،تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ تھانہ کی حدود لیاری عثمان آباد میں مسلح ملزمان کی فائرنگ ایک شخص ہلاک ہوگیا،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر لاش کوریسکیو ایمبولنس کے زریعہ اسپتال منتقل کی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کرنا شروع کردیا،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لیاری گینگ وار کے آپس کے جھگڑے کا شاخسانہ ہے ، ہلاک ہونیوالے شخص کی شناخت ولید کے نام سے یوئی، مقتول کا تعلق لیاری گینگ وار ملا نثار گروپ سے تھا،مقتول کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں،چند روز سے مقتول کا جھگڑا چل رہا تھا ،نامعلوم ملزمان نے گلی کے باہر بیٹھے ولید کو فائرنگ کرکے قتل کیا،فائرنگ کے واقع کی مزید تفتیش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید