• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی آج سےغزہ پر عوامی موبلائزیشن کا آغاز کررہی، حافظ نعیم

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے فلسطین کی موجودہ صورتحال اور خصوصی طور پر عید کے روز سے جاری غزہ پر صہیونی افواج کی سفاکیت کے تناظر میں ملک گیر سطح پر بھرپور عوامی موبلائزیشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کے تحت چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں،کارنر میٹنگز، امریکی سفارت، خانہ اور قونصل خانوں کی جانب مارچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فی الحا ل ”حق دو عوام کو تحریک“کے تحت جاری سرگرمیوں کو ری شیڈول کررہی ہے اور آج سے ہی پورے ملک میں غزہ پر عوامی موبلائزیشن کا آغاز کررہی ہے۔ 11 اپریل کو پورے پاکستان میں اور خصوصی طور پر لاہور میں احتجاج اور امریکی قونصل خانہ کی جانب مارچ ہوگا، 13اپریل کو کراچی میں شاہراہ فیصل پر اور 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کی جانب مارچ کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید