لاہور(خصوصی نمائندہ)بزدار دور حکومت میں 3907ملین روپے کی بڑی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے ،سی ای او ڈسٹرکٹ اتھارٹی مظفر گڑھ نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے کے باوجود 3907ملین روپے کا بجٹ منظور کرایا۔بتایا گیاہے کہ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے سی ای او اور ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ 2021-22کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفر گڑھ کے بجٹ کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا۔دستاویزات کے مطابق سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی مدت ملازمت 2018 میں ختم ہو گئی لیکن مد ت ملازمت ختم ہونے کے باوجود مالی سال2021 کا بجٹ منظور کرایا گیا۔