لاہور(خصوصی نمائندہ) جنگلی حیات کا تحفظ، جنوبی پنجاب تاریخ کا بڑا کومبنگ آپریشن ،سیکڑوں نایاب جانور ، پرندے برآمد ،کبوتر منڈی ملتان پر چھاپے ، 8 ٹرک تحویل میں لیے گئے، مافیا کا چھاپہ مار ٹیم پر تشدد ،فائرنگ،8 گرفتار،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت جنگلی حیات اور نایاب پرندوں کے تحفظ کے لیے جنوبی پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے کومبنگ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں غیر قانونی وائلڈ لائف منڈیوں کے خاتمے کیلئے محکمہ وائلڈ لائف کو خصوصی ٹاسک دیا ہے۔محکمہ جنگلی حیات کا ڈائریکٹر جنرل مدثر ریاض ملک کی قیادت میں غیر قانونی وائلڈ لائف گودڑی،برڈ مارکیٹ، کبوتر منڈی ملتان پر چھاپے مارے اور سینکڑوں نایاب جانور اور پرندے برآمد کئے گئے۔