پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل مائرہ خان اپنی خراب کاسمیٹک سرجری کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
مائرہ خان نے حال ہی میں جیو نیوز کے شو’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہان شرکت کی جہاں ان کے چہرے میں نظر آنے والی تبدیلی کو لوگوں نے فوراََ نوٹ کرلیا۔
سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کے چہرے میں تبدیلی دیکھ کر مایوس نظر آ رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ مائرہ خان نے اپنے چہرے اور بالخصوص ٹھوڑی کا کیا حشر کیا ہے۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ بدقسمت لڑکی کے ناک اور ہونٹوں کی کاسمیٹک سرجری خراب ہوگئی۔
ایک صارف نے تو مائرہ خان کو ایک کے بعد ایک کاسمیٹک سرجری کروانے پر مسخرہ قرار دے دیا۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ مائرہ خان بہت خوبصورت تھیں لیکن اُنہوں نے کاسمیٹک سرجریز کروا کر اپنا چہرہ بگاڑ لیا ہے۔