لاہور ہائی کورٹ نے اداکارہ نرگس کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے کیس میں نامزد اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
فلم اسٹار نرگس کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے متعلق کیس میں جسٹس فاروق حیدر نے اداکارہ یاسمین تبسم عرف نگار چوہدری کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔
سرکاری وکیل نے فارنزک رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ نگار چوہدری کی آواز اور ویڈیو فارنزک کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔
عدالت میں ڈپٹی ڈائریکٹر سابئر کرائم بھی ریکارڈ سمیت پیش ہوئے۔
عدالت نے نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں 18 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے اگلی سماعت پر فارنزک رپورٹ طلب کر لی۔